سیلاب نے پاکستان میں جو تباہ کاری مچائی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس سے پہلے بھی کئی سیلاب آئے اور انہوں نے اپنی تباہ کاریاں مچائی مگر اس سیلاب نے تو رہی سہی کسر بھی نکال دی ، ہم اس آفت کو برداشت کرجاتے اگر ہماری معیشت کوئی سنبھلی ہوئی ہوتی ، زمینی حقائق کے مطابق ہم گزشتہ دو دہائیوں سے حالات جنگ میں ہیں اور ہمیں پہلے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑنا پڑی ، پاکستان کے اندر مسائل پیدا کرکے مخالف قوتوں نے ملک کے معاشی حالات کو دگردوں کرنے کی کوشش کی ، ہم ابھی تک اس جنگ کو لڑنے میں مصروف ہیں ، اس کے بعد رہی سہی کسر کرونا نے نکال دی ، اس کے بعد اس سیلاب نے آخری وار کیا، ان حالات میں موجودہ حکومت عالمی برادری کی جانب دیکھنے پر مجبور ہوئی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھنے کیلئے خود پاکستان تشریف لائے ، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تینوں صوبوں کا دورہ کرنے کے بعد عالمی برادری سے کہا کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا اس لئے اس کڑے وقت میں عالمی برادری کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کی کھل کر مدد کرے تاکہ وہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوسکے اور سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی ان کی آبادکاری کاکام بروقت کرسکے ۔ سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری نے بروقت مدد نہ کی تو جتنے لوگ سیلاب کے نذر ہوئے اس سے کہیں زیادہ بعد میں پھوٹنے والی بیماریوں کا شکار ہوکر رہ جائیں گے ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر خارجہ اور پاک فوج کا سپہ سالار مسلسل دوست ممالک سے رابطوں میں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان سے مل جل کر متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے کئے جانے والے امدادی کاموں کا سلسلہ رکنے نہ پائیں ، چنانچہ وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہاکہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، جوبائیڈن نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی اور دیگر کے مشکور ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ اور دیگر گمنام ہیروز سیلاب کے دوران ان لاکھوں لوگوں کی آواز بنے جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش تباہ ہو چکے ہیں۔ دکھی انسانیت کے لیے انجلینا جولی اور دیگر کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 92ویں قومی دن کے موقع پر فرمانروا سمیت سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نے سعودی عرب کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین اور شاہ سلمان کے انسانی ہمدردی کے لیے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ایئر بریج کے قیام، اور پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عام لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے لیے سہیم پورٹل کا آغاز پر شکریہ ادا کیا۔سعودی ولی عہد نے پاکستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانوں اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہا اور ولی عہد کو دونوں برادر ممالک کے درمیان جاری اقدامات کی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافہ کے ساتھ ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے قریبی رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ادھر فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ۔طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا۔وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت بدل چکا ہے وہ اب سیکولر بھارت نہیں رہا۔ بھارت اب ہندوبالا دستی کا شکارملک بنتا جارہا ہے اور اس کی قیمت مسلمان اور مسیحی اقلیت ادا کررہی ہیں۔ بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ پاکستان میں سیلاب سے1500سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ سیلاب کے بعدپاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔اگر مجوزہ امداد بروقت مل جاتی ہے تو اس سے متاثرین سیلاب کی دادرسی ہوپائے گی ۔
جاپان کی سفیر کی سپہ سالار سے ملاقات
مشکل کی ہر گھڑی میں افواج پاکستان ملک کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہروقت پیش پیش رہتا ہے اور اپنی خدمات فوری طور پر پیش کردیتا ہے ، اس کی بہت ساری مثالیں ہیں جو تاریخ میں رقم ہوچکی ہے مگر حالیہ سیلاب میں پاک فوج نے جو قربانیاں دیں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے کیونکہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج نے اپنے پانچ اعلیٰ ترین افسران کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ثابت کیا کہ فیلڈ کوئی بھی ہو پاک فوج اس دھرتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریگی،سیلاب کے بعد سے اب تک چیف آف آرمی سٹا ف مسلسل دوست ممالک سے رابطے میں اور متاثرین سیلاب کی جلد از جلد بحالی کے خواہشمند ہیں ، ان کی یہ سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت کی۔بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کاخواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔
پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کا اعزاز
روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی ہمہ جہد شخصیت کے مالک ہیں وہ بیک وقت صحافتی ، سماجی ، تعلیم ، صحت اور رفاع عامہ کے شعبوں میں د ن رات سرگرم عمل ہے ، ان کی خدمات کا اعتراف نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی کیا جاتا ہے اور انہیں اس حوالے سے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں ، صحافتی برادری میں انہیں ایک دلیر ، مدبر ، جرات مندصحافی تسلیم کیا جاتا ہے ، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای اسلام آباد /راولپنڈی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد / راولپنڈی کمیٹی کے مقاصد میں اسلام آباد / راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اخبارات و جرائد، صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کے مسائل، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی علاقائیصورتحال اجاگر کرنا اور اس کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے۔ اسلام آباد / راولپنڈی کمیٹی 16 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین پاکستان / پیٹریاٹ گروپ اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر سردار خان نیازی اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر یحییٰ خان سدوزئی مقرر کیئے گئے ہیں۔سردار خا ن نیازی صحافتی پلیٹ فارم سے نہ صرف ایڈیٹرز بلکہ ورکنگ جرنلسٹس کی فلاح وبہبود کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں ، سی پی این ای کے پلیٹ فارم سے ان کا چیئر مین منتخب ہونا پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کیلئے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔
کالم
وزیر اعظم کی متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقوام عالم سے اپیل
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 652 Views
- 2 سال ago