وزیر اعظم پاکستان نے ایک بارپھر اسی عزم کااظہار کیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی مزدور اور انجینئرز محفوظ ہیں اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے کام کررہے ہیں ، ان کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کاقرض نہیں اتارسکتے جو وہ اپنی جانی قربانی دیکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مصروف ہیں ، انہوں نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور ماہرین سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کےلئے دورہ داسوکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی دوست پاکستان کی ترقی اورخوشحال کےلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے، ہم ان کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں گے، بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا جس کا مقصد پاکستان اور چین کی غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، یہ فعل پاکستان کے دشمنوں کا ہے، ہمارے دشمن دونوں ملکوں کے درمیان روز بروز مستحکم اور وسیع ہوتی دوستی کو متاثر کرنے کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تاکہ چین اور پاکستان جیسے آئرن برادرز کی دوستی میں رخنہ ڈالا جا سکے،بشام واقعہ کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کارفرما ہیں ، واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، واقعہ کے فوری بعد چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور حکومت اور عوام کی جانب سے چینی صدر اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہم نے اپنے چینی بھائیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور انہیں ایسی سزا دی جائے گی کہ جو ایک مثال ہو گی اور کوئی مستقبل میں ایسی حرکت کی جرات نہیں کر سکے گا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سفارشات پر ہم بغیر وقت ضائع کئے اس کی روح کے مطابق کارروائی کرینگے۔ اس کے علاوہ اعلی سطح کا سیکورٹی اجلاس بھی طلب کیا جس میں اس صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبوں کے ساتھ بہتر روابط اور اضافی درکار سیکورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزرا ، چیف آف آرمی سٹاف اور سیکورٹی انٹیلی جنس کے سربراہان کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، آئندہ چند دنوں میں ایک اور اجلاس میری زیر صدارت ہو گا۔ داسو سمیت ملک بھر میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرینگے۔ شرپسندوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری اور دنیا میں مضبوط سے مضبوط تر ہے۔ یہ دوستی اسی عزم سے آگے بڑھے گی اور اس دوستی، سی پیک اور چین پاکستان تعلقات کے دشمنوں کو شکست فاش ہو گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیان ژائی ڈونگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ امید ہے کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گی۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی موبائل سم سے اہم گرفتاریاں کی گئیں۔گرفتار دہشت گرد اور سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)سے ہے۔گرفتار ہونے والوں میں 4 سہولت کار بھی شامل ہے، حملہ آور کو افغانستان سے لانے والا کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا۔خودکش حملہ آور افغانی تھا، حملے میں استعمال ہونے والی بارود بھری گاڑی بھی افغانستان سے لائی گئی تھی۔خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو شانگلہ کے قریب 10 روز تک 500 روپے فی دن کرائے پر پارک کیا گیا تھا، گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ روپے کرایہ دیا گیا تھا۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرزکی میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سے چین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔
پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی
پیٹرول قیمتوں میںاضافے کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرڈالا ، حکومت عوام کو بے بس کرکے مارنا چاہ رہی ہے ،یا وہ چاہ رہی وہ عوام پر سڑکوں پر نکل آئے ، تنگ آکر عوام بلاخر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پھر اس وقت حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں بچے گااور حکومت کچھ بھی کنٹرول نہیں کرپائے گی ، اب گزشتہ رو زنیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71فیصد بڑھی، اس کے برعکس گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم مارچ 2023 میں مہنگائی 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06فیصد رہی، مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں شہری علاقوں میں کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پربڑھ کر 12.8 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے 15.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔دیہی علاقوں میں مارچ کے دوران کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مہینے21.9 فیصد رہی تھی۔علاوہ ازیں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 2211 ڈالر فی اونس ہے۔
پنجاب حکومت کا کسانوںکوقرض دینے کافیصلہ
پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے جس کا دارو مدار ملک کی معیشت پر پڑتا ہے ، یہاں پر ہونے والی کاشت کی برآمد پورے ملک میں کی جاتی ہے ،چنانچہ اس کاشت کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے زمینداروں کو آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے مطابق پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب روپے کے قرضے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔لاہور میں وزیراعلی مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لئے ریورس پمپنگ سے بارش کا پانی زمین میں واپس ڈالنے پر غور کیا گیا، صوبے کے کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب کے قرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، 37 ملین ایریا فٹ پانی کو ضائع ہونے سے بچانا، آبپاشی کا جدید طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔اجلاس میں ایگری کلچر آفیسرز اور فیلڈ اسسٹنٹس کی بھرتیوں کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، بہتر کارکردگی کے لئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری، فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈز ایکٹ میں ترامیم کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ہر ضلع میں ماڈل ایگری کلچر سینٹر قائم کیا جائے گا۔
اداریہ
کالم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کاحکومتی عزم
- by web desk
- اپریل 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 548 Views
- 9 مہینے ago