کالم

کامن ویلتھ ایشاءیوتھ الائنس سمٹ!

نوجوان ہرقوم ،معاشرے کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔چاہے معلم ہوں یا کھیلوں کے میدان۔سیاسی ایوان ہوں یاکوئی بھی شعبہ زندگی نوجوانوں کی محنت اور لگن سے ہی قومیں ترقی کی اوج ثریاکوچھوتی ہیں ۔اگر بات کی جائے کھیلوں کی توکھیل ہرصحت مند معاشرے اورقوم کی عکاسی کرتے ہیں ۔دُنیا کی تمام ترقی یافتہ قومیں اور ممالک اپنے ملک میں کھیلوں ،صحت مندسرگرمیوں اوراِن کے ذریعے اپنے ممالک کا دُنیا میں مثبت تشخص اُجاگرکرتے ہیں ۔دُنیا کے چھوٹے چھوٹے ممالک نیوزی لینڈ،آئرلینڈ ،نیدرلینڈ جیسے ممالک کھیلوں کے ذریعے سیاحت،سمیت سالانہ اربوں ڈالرزکے ذریعے اپنے ممالک کی معیشت کومضبوط کرتے ہیں ۔اِسی طرح نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے دوررکھنے کے لیے بھی کھیل انتہائی اہم کرداراداکرتے ہیں ۔پاکستان میںنوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے جتنا کام مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہوا وُہ اپنی مثال آپ ہے ۔
نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن ،لیپ ٹاپ سکیم،سمیت تمام انقلابی منصوبے مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہی شروع کئے گئے اگر بات کی جائے کھیلوں کی توکھیلوں میں بھی جتناکام مسلم لیگ ن کے جمہوری دور حکومت میں ہواہے شاید ہی اِس حوالے سے اتناکام دیگرحکومتوں میں ہواہو۔سابق وزیر اعظم اور صدرمسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف نے اپنے دورحکومت میں ہاکی،کرکٹ،فٹبال ،ٹینس سمیت کھیلوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے اوراِن اقدامات کی بدولت ہی پاکستان دُنیائے کرکٹ میں عالمی چیمپئن بھی بنا۔اب ایک جماعت کے بانی جواپنی تقاریر میں اوراپنی سیاسی زندگی میں بھی اُس کامیابی کا سارا کریڈٹ خود لیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اِس کے پیچھے اُس وقت کی حکومت کی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے حوالے سے بہترین پالیسی تھی ۔حکومت کے ایک گیارہ ماہ میں جہاں معیشت سمیت دیگر اہم منصوبوں پر حکومت نے قابل تحسین اقدامات کئے وہیں نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی ٹیم میں رانا مشہودچیئرمین یوتھ پروگرام کی اِس حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔گزشتہ روزوزیر اعظم یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام ہی پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ کاافتتاح کیاگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف تھے ۔تقریب میں وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی مندوبین، نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان اور سفارتکار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔تقریب کے شرکا ءکو پاکستان میں سیاحت کے بارے میں ویڈیو بھی دکھائی گئی۔وزیراعظم نے کایا سمٹ میں 20 نوجوانوں کوموسمیاتی تبدیلی اور یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ بھی دیئے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان، کلائمیٹ چیمپئنز اور میگزین ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے۔
پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، پاکستان دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو شراکت داری کے قیام اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہم اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور ہم اس کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سےآ راستہ کرنا ہو گا، قومی تعمیر کی کاوشوں میں انہیں بھرپور شرکت کا حامل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں،قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔
قوم کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بڑی خوبصورت بات کی کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کیلئے بہت سے مواقع فراہم کئے اور ان کے لئے کئی پروگرام شروع کئے، ہم نے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں دانش سکولز قائم کئے ہیں،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں،نوجوانوں کی بہبود و ترقی کے حوالے سے پنجاب اور وفاق نے متعدد منصوبے شروع کئے جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے طلبا و طالبا ت کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا ئکے دوران یہ لیپ ٹاپ تعلیم کا ذریعہ بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے،ہمارا مستقبل با اختیار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ کاانعقاد پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس جہاںنوجوان قیادت کے متحرک کردار کو تقویت دینے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گاوہیں یہ ہماری اقوام کی نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں بھی سہولت دے گا۔کایاسمٹ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے