کھیل

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح بنگلادیش کے مہدی حسن اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔مینز اور ویمن کرکٹرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے