آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی شہری اس وقت لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد بڑھتی کشیدگی کے باعث یہ ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
دنیا
آسٹریلوی وزیراعظم کی اپنے تمام شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت
- by Daily Pakistan
- اگست 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 400 Views
- 4 مہینے ago