اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے ،پاکستان نے توانائی اور ٹیکس اصلاحات میں تیزی لانے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط سے اتفاق کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری دس روزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور قرضے کے تین سالہ توسیعی پروگرام کا آٹھواں جائزہ مکمل کر لیا، پاکستان نے گزشتہ سہ ماہی کے لیے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ پیکیج کے تحت آئندہ قسط آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ فیصد رہی، گزشتہ سال جولائی میں یہ شرح سات اعشاریہ نو فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائے جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
پاکستان
آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے :اسحاق ڈار
- by Daily Pakistan
- اگست 10, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 783 Views
- 9 سال ago