پاکستان خاص خبریں

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 3 اپریل کو ہوگی۔3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12، 12 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا جب کہ اسلام آباد سے 2، 11، 11 نئے سینیٹرز خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے منتخب کیے جائیں گے۔سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11، 12، 12 مارچ کو پنجاب اور سندھ سے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ سابق فاٹا کے 4 سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے، اسی طرح خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔ سینیٹرز اپنی مدت کے اختتام پر ایوان بالا کو الوداع کریں گے۔واضح رہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابق فاٹا کی سینیٹ کی چار نشستوں پر دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri