خاص خبریں

امریکی وزیر خارجہ کا سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

امریکی وزیر خارجہ کا سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

اسلام آباد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا حق استعمال کرتے ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کشیدگی میں کمی پر زور، تحمیل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور فریقین کو مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
مارکو روبیو نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کو اسحاق ڈار نے بتایا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مارکو روبیو پر واضح کیا کہ اگر بھارت بڑھتا ہے تو پاکستان نہیں رکے گا، بنیان مرصوص کے تحت بھارت پر جوابی کارروائی کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے