پاکستان

انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا، شبلی فراز

انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا، شبلی فراز

رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور اپوزیشن میں ہیں، ہمیں اپوزیشن بنا دیا گیا ہے لیکن ہم سیاسی جدوجہد کرینگے، اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد بننے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے