پاکستان

تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے