وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جابرانہ اقدامات کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 77 برس قبل آج کے دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا، بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے، جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
خاص خبریں
جابرانہ اقدامات کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے ، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 73 Views
- 2 ہفتے ago