بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

جدہ میں عدالت کے 2 اہلکار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار

Friday, 19 May, 2023

سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے جدہ میں رشوت لینے کے الزام میں جنرل کورٹ کے 2 اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایمن عبدالرزاق محمد صلواتی کو ڈھائی لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمن عبدالرزاق جدہ جنرل کورٹ میں چھٹے گریڈ کا ملازم ہے جس نے اپیل کورٹ میں کیس کی کارروائی کرانے اور عدالتی فیصلہ ختم کرانے کے لیے مقامی شہری سے 5 لاکھ ریال رشوت کے طور پر طے کیے تھے۔رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے مقامی شہری پر 73 لاکھ 17 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جدہ جنرل کورٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر علی محمد احمد الدوقی کو بھی رشوت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *