وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جن ترامیم پر اتفاق ہوا ہے ان کی منظوری اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دی جا سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر تحریک انصاف سے غیر رسمی بات چیت ہوئی، ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عارضی ناکامی حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے دیگر کیسز آگے نہیں بڑھ رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں بلکہ نتیجہ خیز رہیں۔
پاکستان
جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر میں منظور کرائی جاسکتی ہیں ، رانا ثنا اللہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 63 Views
- 3 ہفتے ago