پاکستان معیشت و تجارت

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 30 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔
اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri