سعودی عرب نے لبنان میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تشدد، سلامتی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے اور عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے عالمی برادری، فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔سعودی عرب نے لبنان کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دنیا
خطے میں تشدد اور بڑھتی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے ، سعودی عرب
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 71 Views
- 2 ہفتے ago