کھیل

خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ، شادی میں رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ، شادی میں رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی کھلاڑی خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، خوشدل شاہ کی شادی خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، فاسٹ بولر وسیم جونئیر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر اور بارات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خوشدل شاہ کو دلہا بنے بارات لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شادی کی تقریب انتہائی سادہ اور ثقافتی روایات کے عین مطابق تھی۔

ویڈیو میں خوشدل شاہ کے دوستوں اور اہل خانہ کو ان کے گلے میں ہار ڈالتے اور شادی کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri