دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلا دیش نے 10 سکور سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا لیکن یکے بعد دیگر بنگال ٹائیگرز 4 وکٹیں گنوا بیٹھے، پاکستانی بالر خرم شہزاد نے بنگال ٹائیگرز کے پرخچے اڑا دیئے۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 14 اور دوسری 19 رنز پر گری جبکہ 20 رنز کے مجموعے پر دو مزید وکٹیں گر گئیں جبکہ 26 رنز پر بنگلا دیش کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 10، ذاکر حسین ایک، نجم الحسن 4، مومن الحق ایک، مشفق الرحیم 3 جبکہ شکیب الحسن 2 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔
کھیل
دوسرا ٹیسٹ ، شاہینوں کی تباہ کن بائولنگ ، بنگلا دیشی ٹیم مشکلات کا شکار
- by Daily Pakistan
- ستمبر 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 78 Views
- 2 ہفتے ago