اسلام آباد کےروات انڈسٹریل ایریا روڈ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے بند رہنا معمول بن گیا متعلقہ آبادی کے رہائشی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے اسلام آباد انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے مزکورہ روڈ پر ہیوی ٹرالے گاڑیاں سامان سے لدی ہوئی انڈسٹری ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر گزرتی ہیں یاد رھے مزکورہ روڈ جو تقریباً 15 سے سولہ فٹ چوڑا ھے جو صرف آبادی کے استعمال کے ھے اہل علاقہ کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی ہمیں ایک کلو میٹر کا فاصلہ بھی گھنٹوں میں سفر طے کرنا پڑ جاتا ھے جبکہ کسی بھی وقت ہیوی گاڑیاں گزرنے سے روڈ سے ملحقہ گھروں کے ساتھ لگے بجلی گیس کے میٹر بھی ٹوٹ جانے کے ساتھ اکثر گھروں کی دیواریں بھی ٹوٹ چکی ہیں اہل علاقہ نے اسلام آباد متعلقہ سرکاری انتظامیہ سمیت ڈی سی اسلام آباد سے مذکورہ صورتحال پر سخت نوٹس لینے کی پر زور اپیل کی ھے
خاص خبریں
علاقائی
روات انڈسٹریل ایریا روڈ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے بند رہنا معمول بن گیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1084 Views
- 2 سال ago