Site icon Daily Pakistan

روات انڈسٹریل ایریا روڈ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے بند رہنا معمول بن گیا

اسلام آباد کےروات انڈسٹریل ایریا روڈ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے بند رہنا معمول بن گیا متعلقہ آبادی کے رہائشی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے

اسلام آباد کےروات انڈسٹریل ایریا روڈ ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے بند رہنا معمول بن گیا متعلقہ آبادی کے رہائشی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے اسلام آباد انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے مزکورہ روڈ پر ہیوی ٹرالے گاڑیاں سامان سے لدی ہوئی انڈسٹری ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر گزرتی ہیں یاد رھے مزکورہ روڈ جو تقریباً 15 سے سولہ فٹ چوڑا ھے جو صرف آبادی کے استعمال کے ھے اہل علاقہ کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی ہمیں ایک کلو میٹر کا فاصلہ بھی گھنٹوں میں سفر طے کرنا پڑ جاتا ھے جبکہ کسی بھی وقت ہیوی گاڑیاں گزرنے سے روڈ سے ملحقہ گھروں کے ساتھ لگے بجلی گیس کے میٹر بھی ٹوٹ جانے کے ساتھ اکثر گھروں کی دیواریں بھی ٹوٹ چکی ہیں اہل علاقہ نے اسلام آباد متعلقہ سرکاری انتظامیہ سمیت ڈی سی اسلام آباد سے مذکورہ صورتحال پر سخت نوٹس لینے کی پر زور اپیل کی ھے

Exit mobile version