پاکستان

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بارہویں باراکوڈا مشق پر پیغام

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بارہویں باراکوڈا مشق پر پیغام

اسلام آباد:سمندر معاش فراہم کرنے، آب و ہوا کو منظم رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عالمی بحری برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اور سمندری تحفظ کے اقدامات کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داری میں مصروف ہے۔ بین الاقوامی میری ٹائم ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ اپنی وابستگی کے طور پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ملک میں واحد سمندری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے اور سمندر میں زندگی اور وسائل کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ پاک بحریہ ملک میں سمندری دفاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے اور سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار ماحولیاتی توازن کے لیے بحری آگاہی کو فروغ دیتی ہے۔موجودہ سمندری چیلنجز کے تناظر میں ماحولیاتی پیچیدگیوں نے میری ٹائم سیکیورٹی میں ایک اور پہلو کا اضافہ کیا ہے۔ یہ چیلنجز نہ صرف سمندری حیاتیاتی تنوع کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ عالمی آب و ہوا اور ساحلی برادری کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان ماحولیاتی چیلنجز میں تیل کے اخراج کا بڑھتا ہوا مسئلہ تشویش کا باعث ہے اور بین الاقوامی اور قومی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے نیشنل میرین ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان کے مجموعی دائرہ کار کے تحت باراکوڈا نامی مشقوں کی بین الاقوامی سیریز کا آغاز کیا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیل کے اخراج کے موقعوں اور ہنگامی سرچ اینڈ ریسکیو کی ضروریات پر قومی ردعمل کو عملی جامع پہنانا ہے۔مشق باراکوڈا سمندری ماحول اور حیاتیات کےتحفظ کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے سلسلے میں ہمارے ردعمل کا جائزہ لینے اور طریقہ کار فراہم کرنے کا موقع دے گی۔ یہ مشق میری ٹائم سیمینار کی صورت میں ایک فورم بھی فراہم کرے گی تاکہ سمندری آلودگی پر قابو پانے کے لیے موجودہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور عالمی طریقوں پر غور کیا جا سکے۔ یہ مشق ہمارے قومی عزم کی توثیق اور اجتماعی فلاح و بہبود میں سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی حفاظت کی ضرورت پر زور دے گی۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی مشق باراکوڈا کے ذریعے شرکاء کے لیے بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ مشقوں کا انعقاد بحری سلامتی کو فروغ دینے، سرچ اینڈ ریسکیو کے طریقہ کار اور شمالی بحیرہ عرب میں سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم اور تعاون کا ثبوت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بین الاقوامی و قومی شرکاء مشق کے قابل قدر اور فائدہ مند نتائج حاصل کریں گے اور کراچی میں ان کا قیام خوشگوار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri