کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2024-25کے لیے پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی 2024-25کا چیئرمین حسن عباس اور ڈپٹی چیئرمین مقصود یوسفی کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں انور ساجدی، عامر محمود، غلام نبی چانڈیو، سعید خاور، ڈاکٹر جبار خٹک، طاہر فاروق، عارف بلوچ، یحیی خان سدو زئی، ضیا تنولی، عبدالخالق علی، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی، فضل حق اور سید اعتزاز حسین شامل ہیں۔اس کمیٹی کا مقصد پاکستان میں میڈیا کی آزادی، اطلاعات کی بہم فراہمی کے حق کا دفاع، اخلاقی صحافت کا فروغ ، پریس سے متعلق معاملات پر غور کرکے اپنی سفارشات اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنے سمیت سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری سے سی پی این ای کی پاکستان میڈیا فریڈم جاری کرنا شامل ہے۔
پاکستان
سی پی این ای کا پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلا ن
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 155 Views
- 1 مہینہ ago