پاکستان

صدر کے ووٹ کیلئے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

صدر کے ووٹ کیلئے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم صدر کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی رہنما اصول کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن میں بھی ووٹ کے لیے ایم کیو ایم کے پاس جائیں گے، ماضی میں ایم کیو ایم سے ہمارے اچھے تعلقات تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے، ایم کیو ایم کا بلدیاتی سے متعلق مطالبہ پنجاب کے لیے ہوسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دھاندلی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ تحفظات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri