معیشت و تجارت

عالمی معیشت کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی، گورنر اسٹیٹ بینک

عالمی معیشت کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: بینک دولتِ پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی معیشت دباؤ کا شکار رہی جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی مہنگائی بڑھی۔بینک دولتِ پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر، کراچی میں 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رْفقا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں اسٹیٹ بینک کی سینئر انتظامیہ، افسران اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے آغاز میں گورنر جمیل احمد نے پرچم کشائی کی، جس کے بعد پاک بحریہ کے بینڈ نے قومی ترانے کی دھن پیش کی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے گزشتہ 76 سال کے دوران مرکزی بینک کی غیرمعمولی کامیابیوں کا ذکر کیا، جن میں سب سے اہم پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنا تھا۔ بہترین بین الاقوامی روایات کی پیروی کرتے ہوئے، اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی اب ایک آزاد فورم ہے، جو مہنگائی کے وسط مدتی اہداف اور ملک کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے۔اسٹیٹ بینک سالانہ اور ششماہی رپورٹوں کے ذریعے پارلیمنٹ کو اپنے اہداف اور سرگرمیوں سے بھی باخبر رکھتا ہے، ماضی قریب میں عالمی معیشت دباؤ کا شکار رہی جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی مہنگائی بڑھی۔ سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے میں تاخیر کی وجہ سے یہ حالات مزید خراب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے