وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاک فوج میں ساری تقرریاں میرٹ پر ہوتی ہیں،کیا عمران خان نے تقرریاں میرٹ پر کیں۔
تفصیئلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے کہ کیا عثمان بزدار اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی تقرری میرٹ پر تھی؟ عمران خان اس بات کا جواب دیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نے بات کی، کل انہوں نے اس کو نیا مطلب پہنایا، یہ سوچی سمجھی سازش ہے کہ اداروں کو متنازع بنایا جائے، ہمیشہ فوج چار ، پانچ نام بھیجتی ہے اور وزیراعظم مشاورت سے ایک کا انتخاب کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو الزامات لگائے کے آرمی ان کی پنجاب کی حکومت گرانا چاہتی ہے اس بات میں کیا صداقت ہے؟۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آخری 24 یا 48 گھنٹوں میں وزیراعظم اپنا مائنڈ میک اپ کرتے ہیں ، عمران خان بتائیں فوج میں کب تقرریاں میرٹ پر نہیں ہوئیں، اقتدار میں نہیں تو فوجی قیادت پر تنقید کر رہے ہیں، صدر مملکت نے بھی ان کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فوج کو متنازعہ بنا رہے ہیں ۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کون سی تقرریاں میرٹ پرکی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کان بتائیں کہ کس طریقہ کار کے تحت انہوں نے یہ تقرریاں کی تھیں ؟کیا عثمان بزدار اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی تقرری میرٹ پر تھیں؟ بی آر ٹی کی تحقیقات دفن کرنا اور توشہ خانہ پر بات نہ کرنا کیا میرٹ ہے؟ آج عمران کی پارٹی میں ان کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آرٹی منصوبے کی کیوں تحقیقات کیں جاتیں ؟ان کا مزید کہنا تھا کہ فرہ گوگی کا کا کرپشن اسکینڈل پر تحقیقات کیوں نہیں ہو سکتیں ۔
پاکستان
عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا جوابی وار
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 941 Views
- 2 سال ago