بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 19.5°C
Friday, 13 November 2026 | پاکستان: 4 جمادی الثانی 1448

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط

Sunday, 26 March, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے اہلیہ ماہ نور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔خط میں اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرے خاوند گھر سے زمان پارک کے لیے نکلے وہ زمان پارک پہنچے نہ گھر واپس آئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس خاوند کی بازیابی کےلیے نہ تعاون کر رہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔اہلیہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ میرا یقین ہے میرے شوہر کو پنجاب پولیس نے ایف آئی اے سے مل کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ میرے شوہر کی بازیانی کےلیے سپریم کورٹ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *