معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ایک مشورہ دیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز اپنی منفرد اور معنی خیز پوسٹس کے لیے مشہور ہیں۔اداکار کو اکثر اپنے مزاح کے ساتھ اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو محظوظ کرتے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کل اپنی ایک تصویر کے ساتھ ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے۔اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں نعمان اعجاز نے لکھا کہ خود پر قابو پانے کا آغاز آپ کے خیالات پر قابو پانے سے ہوتا ہے، اگر آپ اپنے خیالات پر قابو نہیں رکھ سکتے تو آپ اپنے اعمال کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ اپنے خیالات کو کنٹرول کرنا سیکھیں۔اس پوسٹ پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی شائقین کی جانب سے بھی نعمان اعجاز کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نعمان اعجاز کی نصیحت، بھارت اور پاکستان کے شائقین کا اظہار ستائش
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 74 Views
- 3 ہفتے ago