پاکستان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء پاکستان کو زمباوے سے بھی شکست کا سامنا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء پاکستان کو زمباوے سے بھی شکست کا سامنا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
131رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔
کپتان بابر اعظم 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 محمد نواز 22 رنز بناکر پر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 اور براڈ ایون نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 130 رنز بنائے، تاہم ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 94 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ایسے میں محمد نواز اور محمد وسیم نے ٹیم کو ہدف کے قریب کرنے کی کوشش کی جس میں دونوں کافی حد تک کامیاب بھی رہے، تاہم آخری اوور میں محمد نواز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ناکام رہے اور آؤٹ ہوگئے۔
زمبابوے کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا تاہم پانچویں اوور میں حارث رؤف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔
اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی بولڈ کر دیا۔
محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم نے کی، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ پاکستان کو بھارت نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 رنز سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقا سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے