ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹاپ فور ٹیموں میں پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ایڈیلیڈ میں مدمقابل ہوں گی، میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کو شکست دینے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی اپ سیٹ شکست کے باعث سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ میزبان آسٹریلیا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
کھیل
ٹی 20 ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بڑا ٹاکرا
- by Daily Pakistan
- نومبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1253 Views
- 3 سال ago
