نیو دہلی :بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا،پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرارہا ہے،یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔
اے ایس دلت کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔
واضح رہے کہ 2 روز پہلے آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل "دتاتریہ ہوسابالے” نے کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے نے کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔
خاص خبریں
پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہا ہوگیا : سابق’’ را‘‘چیف کا اعتراف
- by Daily Pakistan
- مئی 16, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 11 Views
- 3 گھنٹے ago

