سا ئنس و ٹیکنالوجی

گزشتہ 50 برس میں آب و ہوا میں تبدیلی سے 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

گزشتہ 50 برس میں آب و ہوا میں تبدیلی سے 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آب وہوا میں ہونے والی تبدیلی سے گزشتہ 50 برس میں 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور عالمی معیشت کو 4.3 ٹریلیئن ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم 90 فیصد اموات غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں ہوئی ہیں اور اس کا معاشی نقصان بھی انہی کے حصے میں آیا ہے۔اقوام متحدہ کے تحت، عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے مطابق 1970 سے 2021 تک پوری دنیا میں موسمیاتی شدت کے 11778 واقعات ہوئے۔ تشویشناک امر ہے کہ ان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اس کے شکار وہ غریب افراد ہیں جو پسماندہ ممالک میں رہتے ہیں جن کا کاربن اخراج میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈبلیو ایم او کے سربراہ پیٹری ٹالاس نے کہا کہ ’ جو لوگ موسمیاتی تباہی کے دھانے پر ہیں وہ گرمی سےجھلس رہے ہیں اور پانی و سیلاب کا سامنا ہے۔‘ انہوں نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش اور میانمبار میں موچا طوفان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آب و ہوا کی تباہی کے شکار سب سے زیادہ غریب عوام ہی ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1970 سے موسمیاتی شدت سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا تو 50 ہزار نفوس فی سال تک محدود تھی۔ اس کے بعد 2010 سے ان میں کمی ہوئی جو سالانہ 20 ہزار ہلاکتوں تک محدود رہی۔ اس کی وجہ مناسب اقدامات، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور حادثے سے قبل خبردار کرنے والے نظام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri