علاقائی

گوجرانوالہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں ہلاک، والد زخمی

گوجرانوالہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں ہلاک، والد زخمی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کےباعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے دوبچیوں اور سکیورٹی گارڈ سمیت 3افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پربارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں ہلاک اور ایک بچہ اور ان کا والد زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات کے علاقے اصغرٹاؤن لالہ موسیٰ میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر سکیورٹی گارڈ چل بسا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے