آپریشنل وجوہات کی بنا پر 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہوئیں فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں او ڈی 135 اور 136 منسوخ کر دی گئی ہیں۔دبئی سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 منسوخ کر دی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور جانے والی نجی ایئر کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی۔بحرین سے پشاور جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں جی ایف 786 اور 787 منسوخ کردی گئی ہیں۔ابوظہبی، جدہ، استنبول اور دمام سے اسلام آباد جانے والی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ جانے والی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئر کی پرواز ای کے 613 تین گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی۔
معیشت و تجارت
آپریشنل وجوہات کے سبب 6 غیر مکی پروازیں منسوخ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 163 Views
- 2 مہینے ago