وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومتی عہدے داروں نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا۔ ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے جب کہ دوسرے کا تعلق وسطی پنجاب سے ہے۔ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔
دونوں افراد سے تحقیقات جاری ہیں، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
آڈیو لیکس کا معاملہ ،وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 930 Views
- 2 سال ago