دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال آئندہ 48 گھنٹوں میں باضابطہ طور پر عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک وزیر اعلی کے عہدے پر نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ مقدمات سے بری نہیں ہو جاتے۔خیال رہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 13 ستمبر کو تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا، انہیں عام انتخابات سے چند ہفتے قبل بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دنیا
اروند کیجریوال کا دہلی کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 208 Views
- 3 مہینے ago