بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Sunday, 25 October 2026 | پاکستان: 15 جمادی الاول 1448

آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ، بیرسٹر سیف

Sunday, 15 September, 2024

خیبرپختونخوا کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ترامیم سپریم کورٹ کو قتل کرنے کے مترادف ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت آئین میں ترمیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ کے قتل کے مترادف ہیں، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی مخلوط حکومت ترامیم کے لیے ٹولیوں کی شکل میں گھوم رہی ہے۔بوزہ عمران خان کی جعلی حکومت بھی آئین کو روندنے کو تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے ایک بار پھر آئینی ترامیم کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی چھیننے نہیں دیں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت کے منہ پر الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ مارا۔ الیکشن کمیشن نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *