اسلام آباد میں جلسے ، جلوسوں پرپابندی عائد کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس ، جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ، موجودہ امن وامان اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے ۔ڈی سی کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طورپر پابندی ہوگی ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائیگی
پاکستان
جرائم
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، وجہ کیابنی ؟ شہریوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 647 Views
- 1 سال ago