نیویارک: امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کردی گئی۔امریکا نے قرارداد میں جنگ بندی اور دشمنی کے الفاظ استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ قرارداد کے مسودے کو قابل قبول بنانے کے لیے رکن ممالک کے مذاکرات جاری ہیں۔ قرارداد متحدہ عرب امارات نے پیش کی ہے۔ ووٹنگ پر رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے۔امریکا یو اے ای کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی پہلی قرارداد کو بھی ویٹو کرچکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔
دنیا
امریکا کا اعتراض، سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار ملتوی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1089 Views
- 11 مہینے ago