امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کو آگے بڑھائیں گے۔میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان دنیا اور امریکا کے مفاد میں ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، سیاسی زندگی میں خواتین کی بھرپور شمولیت کی منتظر ہوں۔
پاکستان
امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
- by Daily Pakistan
- مارچ 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 408 Views
- 9 مہینے ago