ایران میں حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے باوجود انقلاب مخالف میں مظاہرے جاری ہیں اور حکومت مخالف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے ایران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی خُمین میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے، مظاہرین حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں رواں برس ستمبر میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھا جو دنیا بھر میں پھیل چکا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں اور ہزاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے
دنیا
ایران میں مشتعل مظاہرین کا امام خمینی کے گھرکے سامنے مظاہرہ گھر کو آگ لگا دی
- by Daily Pakistan
- نومبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1815 Views
- 2 سال ago