بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی سیزن طویل فین مہم کا آغاز Binance Pay اور خصوصی پلیئر ایکسیس متعارف
اسلام آباد 7 اپریل 2026: عالمی بلاک چین ایکو سسٹم اور معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج Binance نے Islamabad United کے ساتھ اپنی شراکت داری میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے شائقین کے لیے ایک سیزن طویل فین انگیجمنٹ مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے ذریعے شائقین کو ٹیم کے ساتھ جڑنے کے نئے اور دلچسپ مواقع فراہم کیے جائیں گے، جن میں Binance Pay کے ذریعے ادائیگی اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے خصوصی مواقع شامل ہیں۔
یہ اقدام کرکٹ کمیونٹی کو مزید قریب لانے اور شائقین کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ مہم میں نئے اور موجودہ صارفین دونوں حصہ لے سکتے ہیں اور پورے سیزن کے دوران مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیم سے جڑے رہ سکتے ہیں۔
مہم کا ایک اہم حصہ ’’25ہزار ڈالر پاور پلے چیلنج ‘‘ہے، جس میں صارفین اپنے دوستوں کو بائننس میں شامل ہونے کی دعوت دے کر اور مختلف آن بورڈنگ سرگرمیاں مکمل کر کے پوائنٹس یا “رنز” حاصل کر سکتے ہیں۔ شرکاء کی کارکردگی لیڈر بورڈ پر دکھائی جائے گی، اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی انعامات ملیں گے۔
MENAT ریجن کے علاقائی سربراہ اور سینئر ایگزیکٹو آفیسر برائے ابوظہی Tarik Erkنے کہا کہBinance میں ہم ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل جدت کو لوگوں کی روزمرہ زندگی کے قریب لایا جائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے یہ مہم شائقین کو پورے سیزن میں ٹیم کے ساتھ جڑنے کے آسان اور بامعنی طریقے فراہم کرتی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او ، احسن لطیف نے کہا کہ Binance کے ساتھ ہماری شراکت داری مسلسل ترقی کر رہی ہے اور اس کا مرکز ہمیشہ شائقین رہے ہیں۔ یہ مہم ہمیں اپنی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے اور نئے تجربات فراہم کرنے کا موقع دیتی ہے، خاص طور پر ایسے سیزن میں جب اسٹیڈیم تک روایتی رسائی محدود ہو۔
مہم کے تحت Binance Payکو مداحوں کے تجربے میں شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شائقین اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل مرچنڈائز آسان ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے خرید سکیں گے۔ مہم کے دوران Binance Payاستعمال کرنے والے صارفین کو ٹیم کے مرچنڈائز پر 15 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔
مزید برآں، اس مہم میں سرفہرست حصہ لینے والے مداحوں کو خصوصی تجربات سے نوازا جائے گا، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے مواقع بھی شامل ہیں۔ یہ مہم پورے کرکٹ سیزن تک جاری رہے گی اور پاکستان کے اہل صارفین اس میں حصہ لے سکیں گے۔
Binance کے بارے میں:
Binance دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں شمار ہوتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم 100 سے زائد ممالک میں 300 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے اور تجارت، مالیات، تعلیم، تحقیق، ادائیگیوں اور Web3 جیسی متعدد ڈیجیٹل خدمات پیش کرتا ہے۔
بائننس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.binance.com
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بارے میں:
Islamabad United پاکستان سپر لیگ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، جس نے لیگ کے پہلے، تیسرے اور نویں سیزن کا ٹائٹل جیتا۔ ٹیم اپنی حکمت عملی کو 4Es) )یعنی Excellence، Empowerment، Education اور Environmentکے اصولوں پر استوار کرتی ہے اور پاکستانی کھیلوں میں مثبت تبدیلی لانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

