تہران :ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، ایران سے دشمنی کی جرات کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے، دنیا عملی اقدام کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت کے گڑھے میں دھکیل دے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر جو جنگ مسلط کی یہ محض زمین یا وسائل کی خاطر نہیں، یہ جنگ اس وقت اور آنیوالے دور میں اچھائی، برائی کے معنی متعین کرےگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پر سال میں دوسری بارحملہ کرنیوالے ہر جنگی قانون کی خلاف ورزی پر خوشیاں مناتے ہیں، پرامن ایرانی قوم پر حملہ کرنے والے اپنے کھیل کیلئے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، یہ لوگ خواتین کے اسپورٹس ہال پر میزائل برسا کر ان کی تباہ کن طاقت کو جانچ سکیں۔اسماعیل بقائی نے کہاکہ دوسری جانب وہ ایرانی ہیں جو ہر حد تک جاکر بےگناہوں کی جانوں کو بچاتے ہیں، جنگ پیشہ ور جھوٹوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنیوالے فاخر لوگوں کے درمیان ہے، ایسے لمحے میں خاموشی بھی برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہوتی ہے۔علاوہ ازیں اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچیBRICSسمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے ۔
خاص خبریں
فوج تیار، ایران کا دشمنی کی جرات کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دینے کااعلان
- by Daily Pakistan
- مئی 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 6 منٹ ago

