بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448
راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز، نئے سسٹم کی خاصیت کیا ؟جانیے

راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز، نئے سسٹم کی خاصیت کیا ؟جانیے

Wednesday, 13 May, 2026

راولپنڈی:راولپنڈی میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شواہد پر مبنی چالان کیے جائیں گے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان کرکے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر کے متعلق تصدیق بھی ہوسکے گی۔
ترجمان کے مطابق گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہوگی۔ تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہوگی۔انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوسکیں گی۔سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے۔ ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *