مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کے لیے کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی پی
ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشتگردی، افغانستان کیامور پر تبادلہ خیال ہوا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کیلئے کسی سے بھی بات چیت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے ٹاسک دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- اپریل 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 164 Views
- 4 مہینے ago
