سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی)کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کم کرکے ریلیف دیا جاسکتا ہے، بلوں میں ٹیکسز میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جاسکتی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اتنی بڑی بات نہیں ہم بھی انگریزی بول لیتے ہیں آئی ایم ایف کو بات سمجھا سکتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کے بل کم ہوں گے تو شاید آنے والے ماہ میں بجلی کی کھپت بڑھ جائے، بجلی کی کھپت بڑھے گی تو کیپیسٹی چارجز میں کمی ہوگی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سندھ میں سستی اور پنجاب میں مہنگی بجلی بن رہی ہے، آئی پی پیز سے پی ٹی آئی نے بات کی تھی ایک مرتبہ پھر بات کی جاسکتی ہے۔
پاکستان
بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کم کرکے ریلیف دیا جاسکتا ہے، مفتاح اسماعیل
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 358 Views
- 9 مہینے ago
