بھارتی وزیر خارجہ کی مصروفیات آج پاکستان آمد کے بعد سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے فورا بعد جے شنکر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار پہلے ہی SCO کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کے امکان کو مسترد کر چکے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شنکر کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کے فیصلے کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ بھارت کے عزم کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ، آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 104 Views
- 2 مہینے ago