بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بچیوں سے زیادتی کے الزامات لگا کر لاہور کو فساد کا نشانہ بنایا جارہاہے ، عظمیٰ

Tuesday, 15 October, 2024

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ لڑکیوں سے زیادتی کے الزامات لگا کر لاہور کو فسادات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ یہ لوگ اب لڑکیوں پر زیادتی کا الزام لگا رہے ہیں۔ عظمی بخاری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور مچا دیا۔اس دوران رکن اسمبلی کرنل ریٹائرڈ شعیب اور عظمی بخاری کے درمیان تلخ کلامی کا تبادلہ ہوا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے خبردار کیا کہ اپوزیشن ارکان ایسا نہ کریں۔ پنجاب: طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف مختلف شہروں میں طلبہ کا احتجاج عظمی بخاری نے کہا کہ میں بھی ایک بیٹی کی ماں ہوں، برائے مہربانی بچوں پر سیاست نہ کریں، اس باپ سے ملیں جس کی بیٹی کو آپ بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپتالوں کا ریکارڈ چیک کیا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ بچی سے زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، دیے گئے نام کی 3 بچیوں کے گھر جا کر اطلاع دی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں