خاص خبریں

توشہ خانہ کیس ! عمران خان زاتی حیثیت میں گیارہ اپریل کو عدالت طلب

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کا حکم

اسلام آباد؛ ڈسٹرکٹ ایند سیشن اسلام آبادنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔نوٹس میں عمران خان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عدم پیشی پر قانونی ضابطے کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ عدالت نے پولیس کو بھی مکمل ریکارڈ منگل تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے سمن میں کہا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے