پاکستان

جنرل(ر)باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک کرنے کا الزام،ایف بی آر کے 2افسران معطل

ایف بی آر نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

اسلام آباد:سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طورپر ملوث ایف بی آر کے دو افسران معطل کردیئے گئے۔ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ18 کے2افسران عاطف وڑائچ اور ظہور احمد کو120دن کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیو گریڈ18کے ان افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گواشواروں کی لیگ ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا کہ سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے