بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے چوہدری شجاعت سے رابطے کا فیصلہ

Friday, 2 December, 2022

لاہور:مسلم لیگ ن قیادت نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق ملنے والی اطلاع کے مطابق ن لیگ کی قیادت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے فیصلے پر قانونی ماہرین نے اپنی تفصیلی رائے دی۔ اجلاس کے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے پر آگاہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر نواز شریف اور قیادت کو آگاہ کیا۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں تمام اتحادیوں اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی مشاورتی بیٹھک کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ د ی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے آئندہ دو روز میں ملاقات کا ٹاک لیگی رہنماؤں کو دے دیا۔

مزید پڑھ

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *