وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی افراد/ افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام م میں کہا ہے کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ آج کے دن ہم تمام خصوصی افراد کی کوششوں اور جدو جہد کو سراہتے ہیں جو تمام تر چیلنجز کے باوجود اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں. خصوصی افراد کی کاوشیں ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں.کوئی بھی ملک اور معاشرہ خصوصی افراد يا مُختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا. حکومت پاکستان خصوصی افراد کو زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق اور حصہ دینے کے لیے کوشاں ہے. ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ خصوصی افراد کو صحت, تعلیم روزگار ,ٹرانسپورٹ, ووٹ کے حق سمیت دیگر تمام حقوق میسر ہوں اور ہر سہولت تک ان کی یکساں رسائی ہو. رکاری اور نجی سیکٹرز دونوں کو خصوصی افراد کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا. میڈیا کو خصوصی افراد کی ضروریات اور حقوق کے حوالے آگہی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے . آئیے آج کے دن ہم عہد کریں کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے اور انھیں قومی دھارے میں بھرپور شامل کرنے کے لئے ہم اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.
پاکستان
حکومت پاکستان خصوصی افراد کو مساوی حقوق اور حصہ دینے کے لیے کوشاں ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 553 Views
- 2 سال ago